اسحاق ڈار کا سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ، یمن مذاکرات پر تبادلہ خیال

پاکستان نے یمن مذاکرات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، اسحاق ڈار کا سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ سے تبادلہ خیال۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسحاق ڈار کا سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ سے یمن مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے یمن کی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سعودی عرب میں جامع مذاکرات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اس عمل کو پرامن ماحول میں آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ریاض میں مجوزہ جامع مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اور یمن کے تمام فریقین کو مذاکراتی اور سیاسی حل کی جانب پیش رفت کی تاکید کی۔ پاکستان یمن کی وحدت اور خطے کی سلامتی کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

بیجنگ پہنچنے کے بعد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں مثبت پیش رفت اور بہتری کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں