ایران میں پر عوامی احتجاج جائز، بدامنی پر سخت کارروائی ہوگی۔ آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجات میں عوامی شکایات جائز مگر بدامنی ناقابل برداشت قرار دی گئی۔ خامنہ ای نے بیرونی عناصر کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج، خامنہ ای کا سخت ردعمل

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف احتجاجات کے دوران عوامی شکایات کو جائز قرار دیا ہے، تاہم بدامنی کو بیرونی عناصر کی سازش بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایک اجلاس کے دوران کہا ہے کہ مہنگائی اور کرنسی میں اتار چڑھاؤ کے باعث عوامی غصہ قابلِ فہم ہے، تاہم ان حالات کو ریاست کے دشمن ہوا دے رہے ہیں۔ احتجاج ایک جائز عمل ہے، مگر بدامنی ناقابل برداشت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی کہا کہ زرمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ سے متاثر افراد کا پرامن احتجاج ان کا حق ہے، تاہم امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

حالیہ بدامنی کی وجہ ایرانی ریال کی قدر میں کمی اور امریکی پابندیاں ہیں، جو مہنگائی کا سبب بنی ہیں۔ احتجاج ابتدا میں تہران کے مرکزی تجارتی علاقوں میں ہوا اور پھر دیگر شہروں تک پھیل گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں