لاہور: دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر

لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہو رہی ہے، مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل معلومات لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں کئی گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے۔

اتحاد ایئر لائن کی ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کو اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سعودی ایئر لائن کی پرواز بارہ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔

دھند کی وجہ سے ایک درجن سے زائد پروازیں دو سے بارہ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔ دبئی، ابو ظہبی، استنبول، شارجہ، جدہ اور مدینہ منورہ جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ایئر لائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ائیرپورٹ آنے سے قبل پروازوں کی معلومات ضرور لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دیگر متعلقہ خبریں