ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک نمایاں کمی ہوئی ہے، 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک نمایاں کمی ہوئی ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے کا ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی 106 روپے کم ہو کر 7 ہزار 756 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 47 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 332 ڈالر پر آ گیا جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا تھا۔















