پاکستان میں 92 فیصد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں

پاکستان میں 92 فیصد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں اور 70 فیصد گھرانے انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 92 فیصد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ سال 2024-2025 میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ملکی سطح پر 92 فیصد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں، جبکہ 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل رسائی میں سبقت حاصل ہے، جہاں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق شہری علاقوں میں خواتین کا انٹرنیٹ استعمال مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، جبکہ مجموعی طور پر خواتین اور مرد برابر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔

اسی طرح ڈیجیٹل آگاہی، آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل مہارتوں میں بھی بہتری آئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں