شرجیل میمن: سوشل میڈیا کے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی

سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سوشل میڈیا کے سستے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی اور پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شرجیل میمن: سوشل میڈیا کے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نفرت پر مبنی بیانات اور سوشل میڈیا کے سستے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل سے کبھی غافل نہیں رہی ہے۔ پانی، سیوریج، سڑکیں اور انفرااسٹرکچر کے مسائل سابقہ حکومتوں کی غفلت کا نتیجہ ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عملی اقدامات کے ذریعے عوام کے مسائل حل کر رہی ہے۔ کے فور، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بس سروسز اور بڑے ترقیاتی منصوبے حکومتی کاوشوں کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ وسائل کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھا ہے اور کراچی کا پیسہ کراچی پر ہی خرچ کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے سرکاری اسپتال جدید سہولیات فراہم کر کے دیگر صوبوں کے لیے مثال بن رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کی مضبوطی، صوبائی خودمختاری اور عوامی فلاح کو مقدم رکھا ہے اور سندھ کے عوام جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں