کاراکاس میں دھماکے، امریکی حملے کا خدشہ بڑھ گیا

کاراکاس میں دھماکوں کے بعد امریکہ وینزویلا کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، امریکی صدر نے حملے کا عندیہ دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کاراکاس میں دھماکے، امریکی حملے کا خدشہ بڑھ گیا

کاراکاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں رات دو بجے دھماکوں اور طیاروں کی نچلی پروازوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیریبین میں نیوی کی ٹاسک فورس تعینات کی ہے اور وینزویلا کے خلاف زمینی حملوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کاراکاس میں تقریباً رات 2 بجے کم از کم 7 دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جو پندرہ منٹ تک جاری رہیں۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکوں کے پیچھے کیا وجہ تھی۔ وینزویلا کی حکومت، پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دھماکوں کی آواز سن کر شہری خوفزدہ ہو کر سڑکوں کی طرف دوڑتے دیکھے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے کاراکاس کے جنوبی علاقے میں فوجی اڈے کے قریب ہوئے، جن کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب وینزویلا نے متعدد امریکی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے متعدد بار وینزویلا میں زمینی کارروائی کا عندیہ دیا ہے، جبکہ انہوں نے صدر نکولس مادورو پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں