اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو عدم حاضری پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مسلسل عدم حاضری پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن الزامات عائد کرنے کا کیس چل رہا ہے، جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، جبکہ کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس کی بنیاد پر ان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا۔














