لاہور کی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان کو جوئے پروموشن کیس میں فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی کو آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں فرد جرم کے لیے طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سعد الرحمان اور دیگر ملزمان کو 16 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
سعد الرحمان اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں چالان کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔ عدالت نے کہا کہ بغیر اجازت وی لاگ کرنا غیر قانونی ہے اور اس کے لیے عدالت سے اجازت لینی چاہیے تھی۔
سعد الرحمان نے گزشتہ سماعت پر دیے گئے بیانِ حلفی کو اجازت سمجھا، تاہم عدالت نے وضاحت کی کہ اجازت صرف عدالت ہی دے سکتی ہے۔ سعد الرحمان کا یوٹیوب چینل این سی سی آئی نے ضبط کر رکھا ہے اور اس چینل سے ویڈیو اپلوڈ کرنا غیر قانونی ہے۔















