میزان بیوریجز پر ‘اسٹنگ’ کی نقل کرنے پر 15 کروڑ روپے جرمانہ

پاکستان کے کمپیٹیشن کمیشن نے میزان بیوریجز کو پیپسی کی انرجی ڈرنک ‘اسٹنگ’ کی نقل پر 15 کروڑ روپے جرمانہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میزان بیوریجز پر 'اسٹنگ' کی نقل کرنے پر 15 کروڑ روپے جرمانہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے کمپیٹیشن کمیشن نے میزان بیوریجز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ کمپنی نے پیپسی کو کی انرجی ڈرنک ‘اسٹنگ’ کی پیکجنگ اور برانڈنگ کی نقل کر کے صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق میزان کے پروڈکٹ ‘اسٹورم’ نے ‘اسٹنگ’ کے رنگ، بوتل کے ڈیزائن اور برانڈنگ عناصر کی نقل کی، جس سے مارکیٹ میں کنفیوژن پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔ کمیشن نے اس عمل کو ‘پیرسائٹک کاپینگ’ قرار دیا اور اسے ممنوعہ مارکیٹنگ کہا۔

2018 میں پیپسی کو نے میزان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی اور قانونی کارروائی کے دوران میزان نے کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے جون 2024 میں کمپیٹیشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو برقرار رکھا۔

کمپیٹیشن کمیشن کی تحقیق میں یہ بھی واضح ہوا کہ ‘اسٹورم’ نے ‘اسٹنگ’ کی مکمل سرخ رنگ کی بوتل، بولڈ سفید لکھائی اور دیگر برانڈنگ عناصر اپنائے۔ کمیشن نے کہا کہ ٹریڈ مارک رجسٹریشن صارفین کو گمراہ کرنے کے معاملے میں قانونی تحفظ فراہم نہیں کرتی۔

دیگر متعلقہ خبریں