خیبرپختونخوا،سرکاری گھروں اور گاڑیوں پر قبضے ختم کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں سرکاری گھروں اور گاڑیوں پر ناجائز قبضے کے انکشاف پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے، سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر کارروائی کی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا: سرکاری گھروں اور گاڑیوں پر قبضے ختم کرنے کی ہدایت

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں سرکاری رہائش گاہوں اور گاڑیوں پر ناجائز قبضے کے انکشاف پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ریٹائرڈ یا تبادلہ شدہ سرکاری ملازمین سے فوری طور پر سرکاری گھر اور گاڑیاں واپس لی جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر اور بیوی کو الگ الگ سرکاری گھر الاٹ کرنے کے کیسز کی نشاندہی کی جائے اور پشاور میں ذاتی گھر رکھنے والے مگر سرکاری رہائش گاہ میں مقیم افراد سے بھی گھر واپس لیا جائے۔

مزید برآں، گزشتہ دس سالوں میں خریدی گئی سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر کوئی رعایت نہیں ہوگی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں