فیصل رحمان کی پاکستانی ڈراموں کی عالمی سطح پر ناکامی کی وجوہات پر تنقید

فیصل رحمان نے پاکستانی ڈراموں کی عالمی سطح پر ناکامی کی وجوہات میں معیاری کہانیوں کی کمی کو اہم قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیصل رحمان کی پاکستانی ڈراموں کی عالمی سطح پر ناکامی کی وجوہات پر تنقید

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ناکامی کی وجوہات پر بات کی ہے۔ انہوں نے مقامی انڈسٹری میں معیاری اور منفرد کہانیوں کی کمی کو اس ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

فیصل رحمان نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامے بین الاقوامی سطح پر جگہ بنانے میں ناکام ہیں کیونکہ ان میں معیاری کہانیوں کا فقدان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈرامے اکثر بھارتی ثقافتی بیانیے کی نقل کرتے نظر آتے ہیں، جو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مقابلہ کرنے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

فیصل رحمان نے اپنے ٹیلی وژن پر واپسی سے متعلق کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر واپس آئے ہیں، لیکن ٹیلی وژن پر کرداروں میں ان کی اداکاری کو نکھارنے کی گنجائش نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مضبوط کہانی، کردار اور اچھا ہدایتکار چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی انڈسٹری میں جدت کی کمی ہے اور نیٹ فلکس کے پاس پہلے ہی بھارت کا مواد موجود ہے، جس کے باعث پاکستانی ڈرامے عالمی سطح پر نمایاں نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ فیصل رحمان نے 14 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں