شاہ رخ خان پر بی جے پی کی تنقید، غداری کا الزام

بی جے پی نے شاہ رخ خان کو بنگلا دیشی کھلاڑی خریدنے پر غدار قرار دیا، سنگیت سوم نے سخت الفاظ میں تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہ رخ خان پر بی جے پی کی تنقید، غداری کا الزام

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بی جے پی نے شاہ رخ خان کو غدار قرار دیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے بنگلا دیش کے کھلاڑی مستفیض الرحمان کو خریدنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بی جے پی کے اترپردیش کے رہنما سنگیت سوم نے شاہ رخ خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پڑوسی ملک میں ہندوؤں اور اقلیتوں کے خلاف مظالم کے باوجود بنگلادیشی کھلاڑی کو خریدا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مستفیض الرحمان بھارت پہنچے تو انہیں ایئرپورٹ سے نکلنے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ روپے میں خریدا ہے، جس پر شاہ رخ خان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں