پاکستان کا ‘تیمور’ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان ایئر فورس نے ‘تیمور’ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جو 600 کلومیٹر کی رینج تک نشانہ بنا سکتا ہے، اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بناتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا 'تیمور' کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ایئر فورس نے جدید ‘تیمور’ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 600 کلومیٹر کی رینج تک دشمن کے زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل روایتی وار ہیڈ سے لیس ہے اور اس کی کامیابی پاکستان کی دفاعی خودمختاری کو مضبوط کرتی ہے۔

تیمور میزائل جدید نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور یہ دشمن کی فضائی دفاعی نظاموں سے بچتے ہوئے کم بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔ کامیاب فلائٹ ٹیسٹ نے پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی مہارت اور خود انحصاری کو اجاگر کیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے شرکت کی جنہوں نے اس جدید ہتھیار کے نظام کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظاہر احمد بابر سدھو نے سائنسدانوں اور پی اے ایف کی ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

دیگر متعلقہ خبریں