بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل 2026 سے باہر کر دیا، حالیہ سفارتی کشیدگی کے سبب۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کشیدگی نے کرکٹ پر بھی اثر ڈال دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے باہر کرنے کا حکم دیا ہے۔
بی سی سی آئی نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہدایت کی کہ وہ بنگلا دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو آئندہ آئی پی ایل 2026 سیزن کیلئے اسکواڈ سے باہر کر دیں۔
یہ فیصلہ حالیہ سفارتی کشیدگی اور خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے کی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کسی متبادل کھلاڑی کیلئے درخواست کرتی ہے تو اسے اس کی اجازت دی جائے گی۔















