یمن میں اماراتی فوجی آپریشن مکمل، فوجی دستے واپس

یمن میں اماراتی فوجی آپریشن مکمل ہونے پر فوجی دستے واپس بلا لیے گئے ہیں۔ یمنی صدارتی کونسل نے یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرتے ہوئے ان کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یمن میں اماراتی فوجی آپریشن مکمل، فوجی دستے واپس

ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے یمن میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر کے اپنے فوجی دستے واپس بلا لیے ہیں۔

اماراتی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، یہ اقدام امارات کی اپنی مرضی سے کیا گیا اور تمام فوجی عملے کو محفوظ طریقے سے واپس لایا گیا۔

یمنی صدارتی کونسل نے یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اماراتی فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

سعودی عرب نے بھی یو اے ای سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹے میں اپنی فوج واپس بلائے۔

جنوبی یمن کے علیحدگی پسند گروپ نے جنوبی ریاست کے قیام کے لیے دو سالہ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں