وزیراعظم شہباز شریف نے ‘مائنس عمران’ شرط نہیں رکھی، ثناء اللہ

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے کی شرط نہیں رکھی، رانا ثناء اللہ کا بیان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف نے 'مائنس عمران' شرط نہیں رکھی، ثناء اللہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی مذاکرات میں ‘مائنس عمران’ کی کوئی شرط نہیں رکھی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے کی کوئی شرط نہیں رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو سائیڈ لائن کرنے کی کوشش نہیں کر رہے اور ماضی میں بھی ہمیں سائیڈ لائن کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی دعوت دی ہے تاکہ اپوزیشن مذاکرات میں شامل ہو سکے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے نواز شریف، صدر آصف علی زرداری اور دیگر کو اعتماد میں لے کر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کوئی مذاکراتی اختیار نہیں دیا گیا، ان کی بہن علیمہ خان نے پیغام دیا کہ ‘مذاکرات کی بات کرنے والا ہم میں سے نہیں’۔ عمران خان نے سڑکوں پر احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کا پیغام دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں