جھارکنڈ میں عدالت نے 200 کلو چرس چوہوں کے کھانے کے دعوے پر ملزم کو بری کر دیا۔ پولیس پر شواہد سنبھالنے میں کوتاہیوں کی تنقید کی گئی۔
جھارکنڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی ریاست جھارکنڈ میں منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں ایک اہم ملزم کو عدالت نے بری کر دیا جب پولیس نے دعویٰ کیا کہ 200 کلو چرس چوہوں نے کھا لی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ضبط کی گئی چرس، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے تھی، گودام میں چوہوں نے کھا لی، جس کی وجہ سے وہ بطور ثبوت عدالت میں پیش نہیں کی جا سکی۔
عدالت نے پولیس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے پولیس کی سنگین کوتاہیوں پر تنقید کی اور پولیس گواہوں کے بیانات میں تضادات کا حوالہ دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ الزامات شک سے بالاتر ثابت نہیں کیے جا سکے اور ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔












