موجودہ سیاسی بحران کا حل عمران خان کے بغیر ممکن نہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی 5 بڑوں کے مل بیٹھنے کی تجویز کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا، جبکہ عمران خان کی شمولیت کو بحران کے حل کے لیے لازمی قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی کا رانا ثنااللہ کی تجویز کو ذاتی رائے قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے ملک کے 5 بڑوں کے مل بیٹھنے کی تجویز کو رانا ثنااللہ کی ذاتی رائے قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کا حل عمران خان کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز ملک کے 5 بڑوں کے مل بیٹھنے کی تجویز دی تھی، جس پر شیخ وقاص اکرم نے جمعے کو ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کی رائے مسائل حل نہیں کرے گی۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ عمران خان مینڈیٹ چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے اور رانا ثنااللہ کو آئینی بالادستی کی بات کرنی چاہیے۔

گزشتہ روز رانا ثنااللہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں کہا تھا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، نواز شریف، عمران خان اور پیپلزپارٹی کے ساتھ اعتماد سازی کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں