نیو جرسی کے میوزک اسٹور سے چوری کی گئی اشیا چور نے واپس کر دیں اور معافی نامہ بھی چھوڑ دیا، جس میں نشے کی حالت کو وجہ بتایا گیا۔
نیو جرسی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیو جرسی کے ایک میوزک اسٹور میں حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک چور نے چرائی گئی اشیا واپس کر دیں اور معافی نامہ بھی چھوڑ گیا۔
چور نے چند دن پہلے دو منڈولن (چھوٹے گٹار) چوری کیے تھے، لیکن نشے کی حالت میں کی گئی اس واردات پر اسے بعد میں شرمندگی ہوئی۔
میوزک اسٹور نے فیس بک پر اعلان کیا کہ چرائی گئی اشیا معافی نامہ کے ساتھ واپس مل گئی ہیں، جس میں کہا گیا کہ ‘معاف کرنا، میں نشے میں تھا، میری کرسمس، آپ اچھے آدمی ہیں’۔
اسٹور کے مالک نے بتایا کہ یہ واقعہ کسی فلم کی طرح ہے، جس کا اختتام خوشگوار ہوا۔ چوری شدہ آلات کی قیمت 3,500 ڈالر اور 4,250 ڈالر تھی۔












