پاکستان میں فرٹیلائزر کی فروخت میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں دسمبر 2025 میں فرٹیلائزر کی فروخت میں 37 فیصد اضافہ ہوا، یوریا کی فروخت 13.56 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں فرٹیلائزر کی فروخت کا تاریخی اضافہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان میں فرٹیلائزر کی فروخت نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کے مطابق دسمبر 2025 میں یوریا کی فروخت 13 لاکھ 56 ہزار ٹن تک پہنچ گئی، جو سالانہ 37 فیصد اور ماہانہ 65 فیصد اضافہ ہے۔

نومبر 2025 میں یوریا کی فروخت میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ دسمبر میں ڈی اے پی کی فروخت 8 لاکھ ٹن رہی۔ ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ 67 فیصد اور سالانہ 42 فیصد اضافہ ہوا۔

اینگرو فرٹیلائزر نے دسمبر میں فی بیگ یوریا کی قیمت پر 400 روپے رعایت دی، جبکہ فوجی فرٹیلائزر نے 150 سے 200 روپے کی رعایت فراہم کی۔ دسمبر کے اختتام پر یوریا کے ذخائر 3 لاکھ 15 ہزار ٹن اور ڈی اے پی کا ذخیرہ 2 لاکھ 19 ہزار ٹن رہا۔

زرعی طلب میں اضافے اور ربیع سیزن کی بڑھتی کاشتکاری کی سرگرمیوں نے فرٹیلائزر کی ڈیمانڈ میں اضافہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں