رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جبکہ برآمدات میں 8.7 فیصد کمی اور درآمدات میں 11.28 فیصد اضافہ ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر برآمدات میں 8.7 فیصد کمی اور درآمدات میں 11.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات کا حجم 15 ارب 18 کروڑ ڈالر رہا جبکہ درآمدات 34 ارب 38 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں برآمدات 16 ارب 63 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ درآمدات 30 ارب 90 کروڑ ڈالر تھیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات میں 20 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔















