نئے سال میں قدرتی ڈیٹوکس مشروبات صحت کی بہتری میں معاون ہیں، ان کے استعمال سے جسم میں توانائی اور تازگی پیدا ہوتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نئے سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی بہت سے افراد نے صحت مند طرز زندگی اپنانے کا عزم کیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جسم کو متوازن اور تروتازہ رکھنے کے لیے قدرتی ڈیٹوکس مشروبات کا استعمال ایک محفوظ انتخاب ہو سکتا ہے۔
ڈیٹوکس مشروبات جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج، ہاضمہ کی بہتری اور پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
نارنج، لیموں اور کھیرا والا پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ تازگی بھی فراہم کرتا ہے۔ گاجر اور مالٹے کا امتزاج قدرتی مٹھاس کے ساتھ غذائیت مہیا کرتا ہے، جبکہ نارنج اور ادرک کا مشروب ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔
گلابی نمک اور ادرک کا پانی جسم میں نمکیات کے توازن کو برقرار رکھتا ہے، اور ہلدی والی چائے اپنی سوزش کم کرنے والی خصوصیات کے باعث مشہور ہے۔
ماہرین کے مطابق ان ڈیٹوکس مشروبات کو روزمرہ معمول کا حصہ بنا کر نہ صرف جسمانی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے بلکہ نئے سال کا آغاز بھی مثبت اور توانائی سے بھرپور کیا جا سکتا ہے۔















