چیئرمین پیمرا کے لیے عنبرین جان اور انوار متین کے نام شارٹ لسٹ

چیئرمین پیمرا کے لیے بریگیڈیئر (ر) انوار متین اور عنبرین جان کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں اور عنبرین جان کا نام وزیراعظم کو ارسال کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چیئرمین پیمرا کے لیے عنبرین جان اور انوار متین کے نام شارٹ لسٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی نے دو نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔ کمیٹی کے اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) انوار متین اور عنبرین جان کے نام زیر غور آئے۔

اجلاس میں چوہدری شہباز بابر، سید رضا علی گیلانی، سینیٹر سرمد علی اور سینیٹر سید علی ظفر شامل تھے۔ کمیٹی کا اجلاس دسمبر میں ہونا تھا لیکن ملتوی ہوگیا تھا۔

اگر عنبرین جان چیئرمین مقرر ہوئیں تو وہ پہلی خاتون چیئرمین پیمرا ہوں گی، جبکہ بریگیڈیئر (ر) انوار پہلے سابق فوجی چیئرمین ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے عنبرین جان کا نام وزیراعظم کو ارسال کر دیا ہے، جن کی منظوری کے بعد صدر مملکت تقرری کی منظوری دیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں