انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر نے کہا ہے کہ میلان سرمائی اولمپکس میں روسی ایتھلیٹس کو ملک کی نمائندگی نہیں دی جائے گی۔
میلان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر نے کہا ہے کہ روسی ایتھلیٹس سرمائی اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے، چاہے یوکرین جنگ ختم ہو جائے۔
روسی ایتھلیٹس کو میلان کے سرمائی اولمپکس میں صرف انفرادی حیثیت میں شرکت کی اجازت ہوگی، یہ فیصلہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر کرسٹی کووینٹری نے ایک اطالوی اخبار کو انٹرویو میں بتایا۔
اولمپک کمیٹی نے روس اور بیلاروس کو یوکرین پر حملے کے بعد سے پابند کیا ہوا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ میلان میں ہونے والے کھیلوں میں روسی اور بیلاروسی کھلاڑی انفرادی حیثیت میں شرکت کریں گے، بغیر قومی پرچم یا ترانے کے۔
کرسٹی کووینٹری نے یہ بھی کہا کہ کئی شہروں میں اولمپکس کا انعقاد مستقبل کے لیے نئی روایت ہو سکتی ہے، جیسا کہ اٹلی میں ہو رہا ہے۔















