خیبر پختونخوا کی جامعات میں نگراں دور کے دوران بھرتی 645 ملازمین کو 10 روز میں فارغ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے جامعات میں نگراں دور کے دوران بھرتی کیے گئے 645 ملازمین کو 10 روز میں فارغ کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور جامعات سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
نگراں دور میں 18 جامعات میں ملازمین بھرتی کیے گئے تھے۔ محکمہ نے خیبر پختونخوا ریموول فرام سروس ایکٹ 2025 پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
ویمن یونیورسٹی مردان میں 140، زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 120، بونیر یونیورسٹی میں 76، چترال یونیورسٹی میں 63، ملاکنڈ یونیورسٹی میں 54، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 34 اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں 33 ملازمین بھرتی کیے گئے۔
مزید برآں، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں 32، سوات یونیورسٹی میں 22، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں 15، بنوں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں 14، لکی مروت یونیورسٹی میں 11 اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 9 ملازمین شامل ہیں۔
شہداء آرمی پبلک اسکول یونیورسٹی نوشہرہ میں 8، ہری پور یونیورسٹی میں 6، پشاور یونیورسٹی میں 4 اور پاک آسٹریا ہری پور میں بھی 4 ملازمین بھرتی کیے گئے تھے۔














