چینی کار ساز فیکٹریاں سالانہ 27ملین گاڑیاں بنانے لگی، جاپان کی اجارہ داری ختم

چینی کار ساز کمپنیاں عالمی آٹو انڈسٹری میں جاپان کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہیں، جبکہ چین دنیا کا سب سے بڑا کار برآمد کنندہ بھی بن چکا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین عالمی آٹو انڈسٹری میں جاپان کو پیچھے چھوڑنے کے قریب

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کار ساز کمپنیاں عالمی آٹو موبائل انڈسٹری میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی بار جاپان کو پیچھے چھوڑنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ چین 2023 میں دنیا کا سب سے بڑا کار برآمد کنندہ بن چکا ہے اور اب عالمی فروخت میں بھی سبقت حاصل کرنے کے قریب ہے۔

چینی اداروں کی فروخت میں سالانہ 17 فیصد اضافے کے باعث یہ تعداد 27 ملین گاڑیوں تک پہنچ سکتی ہے۔ جاپانی اداروں کی عالمی فروخت تقریباً 25 ملین یونٹس پر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

چین کی مقامی مارکیٹ میں الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت بڑھ رہی ہے، جبکہ جاپان میں یہ فروخت ماضی کی بلند ترین سطح سے کم ہے۔

چینی کمپنیاں بیرون ملک بھی جارحانہ قیمتوں کے ذریعے مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ میں بھی ان کی فروخت میں اضافہ متوقع ہے۔

چینی کار ساز ادارے بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت اور قیمتوں کے شدید مقابلے کے باعث برآمدات پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں