ایران میں مظاہرین پر فائرنگ کی صورت میں امریکی مداخلت کا عندیہ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین پر فائرنگ کی صورت میں مداخلت کی دھمکی دی ہے۔ ایران میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث احتجاج جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مظاہرین پر فائرنگ کی صورت میں امریکی مداخلت کا عندیہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں سیکیورٹی فورسز نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی تو امریکہ مداخلت کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ یہ بیان ایران میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے پس منظر میں آیا ہے۔

ایران میں جاری مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مظاہرین کی جانب سے مہنگائی، معاشی بدحالی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عوام سے تحمل اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ حکومت معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے جلد اہم فیصلے کرے گی۔

ایران میں اس وقت سخت معاشی دباؤ کا سامنا ہے، جو امریکی پابندیوں کے بعد مزید بڑھ گیا ہے۔ حکام نے صورتحال پر نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ انتشار سے نمٹا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں