بابر اعظم نے بچوں کو آٹوگراف لینے کے دوران دھکے دینے والے بڑوں کو پیچھے ہٹنے کا کہا، ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بچوں کو آٹوگراف لینے کے دوران دھکے دینے والے بڑوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ باؤنڈری کے قریب پیش آیا جب بابر شائقین سے مل رہے تھے اور آٹوگراف دے رہے تھے۔
بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد بابر سے آٹوگراف لینے کے لیے جوتے، ٹوپیاں، پوسٹرز اور موبائل فون آگے بڑھا رہی تھی۔ اس دوران کچھ بڑوں نے بچوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی تاکہ وہ پہلے آٹوگراف حاصل کرسکیں۔
بابر اعظم نے بلند آواز میں بڑوں کو پیچھے ہٹنے کا کہا تاکہ بچے بآسانی آٹوگراف لے سکیں۔ ان کے اس اقدام کو شائقین اور سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔















