لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی، خطرات برقرار

لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، آؤٹ فال روڈ اور گلشن راوی کے سیمپلز میں وائرس پایا گیا۔ والدین کو بچوں کی ویکسین مکمل کروانے کی ہدایت دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی، خطرات برقرار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی دوبارہ تصدیق کے بعد بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ برقرار ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق سال 2025 کے آخر میں سیوریج سیمپلز میں وائرس مثبت پایا گیا۔

پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ آؤٹ فال روڈ اور گلشن راوی کے علاقوں سے جمع کیے گئے سیمپلز میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جبکہ ملتان روڈ اور محمود بوٹی کے سیمپلز میں وائرس نہیں پایا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ سیمپلز معمول کی نگرانی کے تحت لاہور کے سیوریج نیٹ ورک سے جمع کیے گئے تھے تاکہ شہر میں پولیو وائرس کی سرگرمی پر نظر رکھی جا سکے۔

صحت کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظتی ویکسین مکمل کروائیں تاکہ پولیو کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے حال ہی میں سات روزہ پولیو ویکسین مہم چلائی، جس میں عالمی ادارہ صحت کے مشاہدین نے بھی شمولیت کی اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں