پاکستان نے چین کے تائیوان مؤقف کی حمایت دہرائی

پاکستان نے چین کے تائیوان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ون چائنا پالیسی پر کاربند رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے چین کے تائیوان مؤقف کی حمایت دہرائی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے تائیوان کے حوالے سے چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان چین کو اپنا آہنی دوست اور ہر موسم کا شراکت دار مانتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات پر مستقل اور غیر متزلزل حمایت کرتا ہے، جس میں تائیوان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر کاربند ہے اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ تصور کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی اس اصول کی پاسداری جاری رکھے گا، اور چین کے ساتھ تذویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں