آزاد کشمیر حکومت نے عوامی معاہدے کے 98 فیصد نکات مکمل کر لیے

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ حکومت نے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد کیا ہے، جس سے عوام کی مایوسی میں کمی آئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر حکومت نے عوامی معاہدے کے 98 فیصد نکات مکمل کر لیے

مظفر آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے بعد عوام کی مایوسی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

نیوز کانفرنس میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت 11 نومبر کو بنی تھی اور سوا ماہ میں ریاست کے دو ڈویژنز میں عوامی اجتماعات کیے گئے۔ اس سے سیاسی نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہوا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل سے ریاست میں سیاسی چہل پہل بحال ہوگئی ہے۔ پچھلی حکومت کے دوران عوام اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا تھا، لیکن موجودہ حکومت نے عوام اور قیادت کے درمیان رابطہ مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے فیصلوں میں تاخیر نہیں کی گئی، حکومت کا مقصد عوامی مسائل کا حل ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے اور افراتفری کی اجازت نہیں دے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں