لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت کی تزئین کا آغاز

لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت کی بحالی کے کام کا آغاز چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت کی تزئین کا آغاز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخی عمارت کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا۔ یہ عمارت عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔

عمارت کی بحالی کے لیے لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری فرخ الیاس چیمہ نے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عدالتی عمارت کی چھتوں سے پانی ٹپکنے کی شکایات بھی دور کی جا رہی ہیں۔

قابل آرکیٹیکٹچر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ عمارت کو اصل حالت میں بحال کیا جا سکے۔ قانونی ماہر نصیر کمبوہ نے چیف جسٹس کے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں