بلوچستان میں خواتین کے لیے پنک بس سروس کا آغاز

بلوچستان میں خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع ہوگئی، جس کا مقصد محفوظ آمد و رفت فراہم کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں خواتین کے لیے پنک بس سروس کا آغاز

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس سروس کا مقصد خواتین کی روزمرہ آمد و رفت کو محفوظ اور باوقار بنانا ہے۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ اس سروس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں اس بس سروس کو دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ یہ سروس خواتین کو تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ نظام حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے اور بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں