برطانیہ میں شدید برفباری، سفری نظام متاثر ہونے کا خدشہ

برطانیہ میں شدید برفباری کا امکان ہے جس سے سفری نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ میں شدید برفباری، سفری نظام متاثر ہونے کا خدشہ

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں برفباری کی انتباہ جاری کرتے ہوئے امبر اور یلو وارننگز دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پورے برطانیہ میں سردی کی لہر جاری ہے، جس کا باعث امبر کولڈ ہیلتھ الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری کا امکان ہے اور کئی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے اور ریل و فضائی سروسز میں تاخیر اور منسوخی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے خراب موسم میں پولیس نے سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں برف اور جماؤ کے لیے ییلو وارننگ برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں