مرزا غالب کے ڈاک ٹکٹ: تاریخی و ثقافتی اہمیت کا سفر

1952 میں بھارت نے مرزا غالب کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا؛ 1969 میں پاکستان اور بھارت نے ان کی وفات کی سوویں سالگرہ پر خصوصی ٹکٹ جاری کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مرزا غالب کے ڈاک ٹکٹ: تاریخی و ثقافتی اہمیت کا سفر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مرزا غالب کی تصویر والے ڈاک ٹکٹوں کی تاریخ اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، 1952 میں بھارت نے ‘انڈین سینٹس اینڈ پوئٹس’ کے سلسلے میں مرزا غالب کا ٹکٹ جاری کیا۔ یہ ٹکٹ لاہور میں 1953 میں پہنچا اور اب بھی محفوظ ہے۔

مرزا غالب کے 1969 میں سوویں یوم وفات پر پاکستان اور بھارت نے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ پاکستان نے 15 اور 50 پیسے مالیت کے ٹکٹ جاری کیے، جن پر غالب کی مشہور ٹوپی میں تصویر تھی۔ بھارت نے 20 پیسے کا ٹکٹ جاری کیا، جس پر غالب کی بائیں رخ کی تصویر تھی۔

بعد ازاں، پاکستان نے 1998 اور 2019 میں غالب کی یاد میں مزید ٹکٹ جاری کیے، جن میں ان کی تصویر کے ساتھ مشہور اشعار شامل تھے۔ مرزا غالب کی ادبی خدمات کو یوں ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے عالمی ادبی ورثے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں