برازیل میں نارنجی مینڈک کی نئی قسم کی دریافت

برازیل میں نارنجی مینڈک کی نئی قسم ‘بریکیسفیلس لیولائی’ دریافت ہوئی ہے جو کلاؤڈ فاریسٹ میں پائی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برازیل میں نارنجی مینڈک کی نئی قسم کی دریافت

برازیلیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برازیل میں سائنس دانوں نے نارنجی مینڈک کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو پینسل کی نوک پر با آسانی سما سکتی ہے۔ یہ مینڈک سیرا ڈو کوئریری کے پہاڑی سلسلے میں موجود کلاؤڈ فاریسٹ میں پایا گیا اور اس کا سائز 14 ملی میٹر سے چھوٹا ہے۔

محققین نے اس نئی قسم کا نام برازیل کے صدر کے نام پر ‘بریکیسفیلس لیولائی’ رکھا ہے۔ کلاؤڈ فاریسٹس عام طور پر سطح سمندر سے 1000 سے 2500 میٹر کی بلندی پر پائے جاتے ہیں اور پورے سال بادلوں سے ڈھکے رہتے ہیں۔

دنیا میں اب تک تقریباً 20 لاکھ جانور دریافت ہو چکے ہیں اور اندازہ ہے کہ دنیا میں تقریباً 80 لاکھ جانور موجود ہیں، یعنی ابھی 60 لاکھ جانوروں کا دریافت ہونا باقی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں