بھارت کا پانی کا رخ موڑنا جنگی اقدام ہوگا: سید محمد مہر علی

کمشنر فار انڈس واٹر نے بھارت کے پانی کا رخ موڑنے کو جنگی اقدام قرار دیا اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کا پانی کا رخ موڑنا جنگی اقدام ہوگا: سید محمد مہر علی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کمشنر فار انڈس واٹر سید محمد مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی کا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے صورتحال کی نگرانی جاری ہے اور بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

سید محمد مہر علی شاہ نے مزید بتایا کہ بھارت نے دریائے چناب پراجیکٹ کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں جبکہ معاہدے کے تحت یہ تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں