عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

عثمان خواجہ نے سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ یہ میچ ان کے 15 سالہ کیریئر کا آخری ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 39 سالہ عثمان نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ سے قبل یہ اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کے والدین، اہلیہ اور دونوں بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ عثمان نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ ان کے 15 سالہ بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میچ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ اسی شہر میں پلے بڑھے اور کرکٹ دیکھتے ہوئے جوان ہوئے۔ عثمان خواجہ نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

عثمان بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کوئنزلینڈ کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ وہ آسٹریلیا کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں، 87 ٹیسٹ میچز میں 6206 رنز اور 16 سنچریاں ان کے نام ہیں۔

عثمان نے اپنے جذباتی بیان میں کہا کہ انہیں کبھی یقین نہیں تھا کہ وہ آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے، مگر آج وہ فخر کے ساتھ اپنے سفر کا اختتام کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں