پاکستان نے بنگلادیشی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی

پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی تک براہ راست پروازوں کی اجازت دی۔ تین ماہ کی اس اجازت کے دوران پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی جا سکے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے بنگلادیشی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی تک براہ راست پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اجازت تین ماہ کے لیے دی گئی ہے اور 30 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس دوران، بیمان ایئر لائن پاکستان کی فضائی حدود کو منظور شدہ روٹ کے تحت استعمال کر سکے گی۔

پاکستان نے حال ہی میں برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو بھی پروازوں کی اجازت دی تھی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ نورس اٹلانٹک ایئرلائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے اسلام آباد کے لیے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں