سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نمایاں ہوگا

سال 2026 کا پہلا سپر مون کل جنوری کی تیسری تاریخ کو نمودار ہوگا اور غیرمعمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سال 2026 کا پہلا سپر مون کل نمایاں ہوگا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2026 کا پہلا سپر مون کل جنوری کی تیسری تاریخ کو نمودار ہوگا اور آسمان پر غیرمعمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا۔ یہ چاند گزشتہ اکتوبر سے نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا۔

سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے چاند تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنوری کے چاند کا مکمل ترین مرحلہ ہفتے کی دوپہر تقریباً تین بجے ہوگا، تاہم، اس سے ایک رات پہلے بھی یہ آسمان پر بڑا اور چمکدار دکھائی دے سکتا ہے۔

جنوری کے اس چاند کو وولف مون، کولڈ مون اور ہارڈ مون جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، اگرچہ یہ نام روایتی ہیں لیکن حالیہ برسوں میں زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں