ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس و پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانے کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان شہروں میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جرائم دوبارہ بڑھے تو وفاقی فورسز پہلے سے زیادہ سخت اور مضبوط شکل میں واپس آئیں گی۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے کہا کہ ریاست میں وفاقی فورسز کی ضرورت نہیں تھی اور ٹرمپ اپنی اختیارات سے تجاوز کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ نیشنل گارڈز کو گزشتہ سال جون میں تعینات کیا گیا تھا، تاہم یہ تعیناتی متعدد قانونی چیلنجز کا شکار رہی۔

دیگر متعلقہ خبریں