پاکستان نے یمن میں جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کی ہے، یمن میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے یمن میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان یمن میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
پاکستان نے علاقائی سطح پر کشیدگی کم کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر مبنی عمل کی حمایت کرتا ہے تاکہ یمن کے مسئلے کا جامع اور دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔














