جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین کے تصادم میں 14 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔
جھنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جھنگ میں ایک المناک حادثے میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین کے تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، لاہور جانے والی ویٹرنری یونیورسٹی کی بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر وین نے ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔
حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مزید تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔















