حکومت نے یکم جنوری سے ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے مقرر کر دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے یکم جنوری سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی گیس کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2592 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں یہ قیمت 2466 روپے تھی۔














