مشکل فیصلوں کے مثبت نتائج آئے، معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے مشکل فیصلوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم: مشکل فیصلوں سے معاشی بہتری کے نتائج نمایاں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو سال قبل معیشت کو شدید چیلنجز کا سامنا تھا، مگر حکومت کے مشکل فیصلوں کی بدولت اب نتائج خود بول رہے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جبکہ ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ معیشت کو درپیش مشکلات کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان شامل ہوئے اور پی آئی اے اور فرسٹ ایمن بینک کی نجکاری ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود ملک کو درست سمت میں ڈال دیا گیا ہے اور معاشی بہتری کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں