جنوبی وزیرستان اور چترال میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر؛ رابطہ سڑکیں بند اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔
جنوبی وزیرستان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے جس سے نظام زندگی متاثر ہو چکا ہے۔ بدر، کانیگرم، مکین، شوال اور شکتوئی میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں جبکہ مقامی افراد گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔
چترال: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے لواری ٹنل، کالاش ویلیز، یارخون ویلی اور گرم چشمہ میں برف کی موٹی تہہ جم چکی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لواری ٹنل روڈ کو برف سے صاف کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ آمد و رفت بحال رہے۔
حکام نے بالائی علاقوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔















