بھارت کا پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان

بھارت نے گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے، جس میں جدید لڑاکا طیارے حصہ لیں گے، یہ اقدام خطے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کا پاکستانی سرحد کے قریب گجرات میں فضائی مشقوں کا اعلان

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب ریاست گجرات میں وسیع پیمانے پر فضائی مشقیں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) جاری کرتے ہوئے 20 سے 21 جنوری تک مخصوص فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

یہ مشقیں گجرات کے علاقے کچھ میں ہوں گی جہاں بھارتی فضائیہ کے جدید لڑاکا طیارے جیسے رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار اور دیگر جنگی طیارے حصہ لیں گے۔

ان مشقوں کے دوران تیز رفتار پروازیں، فضائی لڑائی کی تربیت اور ممکنہ لائیو فائرنگ یا بمباری کی مشقیں بھی کی جا سکتی ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ مشقوں کے لیے مختص فضائی زون پاکستان کی جنوبی سرحد کے قریب حساس علاقوں پر مشتمل ہے۔

علاقائی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں جبکہ صورتحال پر متعلقہ ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں