آر ایس ایس کے پرتشدد نظریات پر نیویارک ٹائمز کی شدید تنقید

نیویارک ٹائمز نے آر ایس ایس کی سو سالہ تاریخ پر رپورٹ شائع کی، جس میں تنظیم کے نظریات اور بھارتی سیاست پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ: آر ایس ایس کے نظریات پر تنقید

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سو سالہ تاریخ پر تنقیدی رپورٹ شائع کی ہے جس میں تنظیم کے نظریات اور بھارت کی سیاست پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں آر ایس ایس کو خفیہ اور نیم عسکری تنظیم قرار دیا گیا ہے جس کا بنیادی نظریہ ہندو قوم پرستی ہے۔ 1925 سے قائم تربیتی کیمپس میں مذہبی بنیادوں پر نظریاتی تربیت دی جاتی رہی ہے۔

اخبار نے لکھا کہ آر ایس ایس کا مقصد بھارت کو ہندو قوم پرست ریاست میں تبدیل کرنا بتایا جاتا ہے جبکہ بعض رہنما سخت گیر نظریات رکھتے ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے تاریخی حوالوں سے مہاتما گاندھی کے قتل کو آر ایس ایس سے جوڑا اگرچہ تنظیم اس سے اختلاف کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ماضی میں آر ایس ایس سے وابستہ رہے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں پر تنظیم کے اثرات دکھائی دیتے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق آر ایس ایس کا بڑھتا کردار بھارت کے سیکولر تشخص اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے چیلنج بن چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں