ملک میں زرمبادلہ 21.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، نئے ٹیکس دہندگان بھی شامل۔ وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے زرمبادلہ میں اضافے اور نئے ٹیکس دہندگان کی شمولیت کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زرمبادلہ میں اضافہ، نئے ٹیکس دہندگان کی شمولیت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 9.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریب میں وزیراعظم نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان نے گزشتہ دو سال میں بہترین ترقی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کامیابی سے مکمل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کو سراہا ہے۔ انہوں نے ایف بی آر کو کاغذی نظام سے نکال کر ڈیجیٹلائز کرنے کی کامیابی پر بھی روشنی ڈالی۔

دیگر متعلقہ خبریں